Your most trusted partner in Halal matchmaking. We move beyond simple bio-datas to connect hearts and mindsets, ensuring every match is verified, compatible, and rooted in the Sunnah
ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے اور ہمارے درمیان معاملات بالکل واضح اور شفاف رہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی غلط فہمی نہ ہو۔
رجسٹریشن فیس: یہ فیس سوشل میڈیا ایڈورٹائزنگ، ڈیٹا فلٹرنگ اور انتظامی اخراجات کے لیے لی جاتی ہے، اس لیے یہ کسی بھی صورت میں ناقابلِ واپسی ہے۔
سروس فیس: رشتہ فائنل ہونے کی صورت میں، بقیہ طے شدہ فیس نکاح سے پہلے ادا کرنا لازمی ہوگی۔
تصدیق و تحقیق (Verification): ادارہ اپنی پوری کوشش سے معلومات کی جانچ پڑتال کرتا ہے، تاہم چونکہ تمام کلائنٹس سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے ہم تک پہنچتے ہیں، اس لیے فیملی بیک گراؤنڈ، کردار اور دیگر معلومات کی مکمل تصدیق اور ذاتی تسلی کرنا کلائنٹ کی اپنی ذمہ داری ہے۔ ادارہ کسی بھی قسم کی غلط بیانی یا چھپائی گئی معلومات کا ذمہ دار نہ ہوگا۔
رازداری: آپ کا ڈیٹا ہمارے پاس محفوظ ہے اور اسے صرف سنجیدہ اور ہم پلہ خاندانوں تک ہی پہنچایا جاتا ہے۔